2 ٹیسٹ میچز کی سیریز: قومی کرکٹ ٹیم ہمبنٹوٹا پہنچ گئی، شاندار استقبال

Jul 10, 2023 | 16:23 PM

ایک نیوز: سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی شاہین کل سے دو روزہ وارم اپ میچ کھیلیں گے، قومی کرکٹرز کولمبو سے ہمبنٹوٹا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کل سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا۔ قومی شاہین وارم اپ میچ میں شرکت کے لیئے کولمبو سے ہمبنٹوٹا پہنچ گئی۔ جہاں قومی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 

کھلاڑیوں کو ہمبنٹوٹا پہنچنے پر پھول بھی پیش کیے گئے۔ پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دو میچز کے لیے اس وقت سری لنکا میں موجود ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 اور دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی کو شروع ہوگا۔

مزیدخبریں