پاکستان 32 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کرے گا

Jul 10, 2023 | 16:11 PM

ایک نیوز: طویل عرصہ 32 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کرئے گا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 8 ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق 1990 کے بعد پاکستان کو پہلی مرتبہ کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔ اگلے سال ہونے والے اولمپک کوالیفائر کا 8 ملکی ٹورنامنٹ لاہور میں کرایا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ اولمپک کوالیفائر کی آٹھ میں سے تین ٹیمیں پیرس اولمپک کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنے کو اعزاز کی بات قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا شاندار انعقاد کریں گے۔ ایک مرتبہ پھر پاکستانی سٹیڈیم شائقین سے بھرے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں