ایک نیوز:انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کا جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی اور تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا.
پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مسترد کر دیا.
عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو 24 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے. عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کیخلاف جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے.