اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم

اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم
کیپشن: Islamabad, Punjab Local Government Election Matters: The Election Commission's important meeting is over

ایک نیوز: اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر  الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں اسلام آباد اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور فوری انعقاد پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں ہونے والا  اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ 

اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور فوری انعقاد کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے۔ 

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔