ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمےکا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔