ایک نیوز: سرکاری ملازمین نے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا، سرکاری ملازمین نے حکومت پنجاب سے پنشن مطالبات کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین نے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ضلعی دفاتر کے ملازمین 5 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ملازمین کی جانب سے ایڈہاک ریلیف پیکج نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سرکاری ملازمین نے حکومت پنجاب سے پنشن مطالبات کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرین کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی دفاتر کے ملازمین کے لیے 5 فیصد کا اضافہ بہت کم ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ پنشن میں دیگر صوبوں کی طرح ساڑھے 17 فیصد کا اضافہ کیا جائے، پنشن سے متعلقہ امور و دیگر تمام مطالبات کی فوری طور پر منظوری کا مطالبہ کرتے ہیں۔