ایک نیوز:پی سی بی کےچیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت پر عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کےچیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محمدرضا قریشی نے کی۔عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کےلئے طلب کرلیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کےعہدے کی مدت پوری ہوئے بغیر عہدے سے کیسے ہٹا دیاگیا،یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے عدالت جائزہ لے گی۔
احمد شہزاد فاروق راناکےوکیل عابد ساقی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار احمد شہزاد فاروق راناکی تعیناتی پی سی بی آئین اور میرٹ کےتحت عمل میں آئی۔چیف الیکشن کمشنر کو عہدے کی معیاد مکمل کئے بغیر عہدے سے ہٹا دیاگیا۔وفاقی حکومت نےغیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئےدرخواست گزار کو عہدے سے ہٹا دیا۔وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
موقف میں مزید کہا گیا کہ احمد فاروق رانا کی برطرفی پی سی آئین اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،عدالت وفاقی حکومت کا احمد شہزاد فاروق راناکی برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔عدالتی فیصلہ آنے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے احمد شہزاد فاروق راناکو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے۔