آئی سی سی سالانہ میٹنگ کا آج سے ڈربن میں آغاز ہوگا

آئی سی سی سالانہ میٹنگ کا آج سے ڈربن میں آغاز ہوگا
کیپشن: The ICC Annual Meeting will begin today in Durban

ایک نیوز: آئی سی سی سالانہ میٹنگ کا آج سے ڈربن میں آغاز ہوگا۔ 10 سے 13 جولائی تک جاری رہنے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد بھی اجلاس میں شرکت کے لیے ڈربن پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اجلاس سے ہٹ کر دیگر کرکٹ بورڈز کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے۔ آئی سی سی اجلاس میں چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ سلمان نصیر اور جاوید مرتضٰی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس میں سالانہ رپورٹ، مستقبل کے لائحہ عمل پر بورڈ اور ایگزیکٹو میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوگا۔ آئی سی سی کے ایجنڈے میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 بھی شامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ 

اس موقع پر ایشیئن کرکٹ کونسل کے ممبران کے درمیان ایشیاء کپ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔