ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں ریسکیو ہائی الرٹ، ترجمان ریسکیو پنجاب

Jul 10, 2023 | 12:37 PM

ایک نیوز: ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ممکنہ مخدوش سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نارووال، گجرات، سیالکوٹ اور  لاہور میں خصوصی فلڈ ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں، نارووال میں 361 اور قصور میں 110 لوگوں کا محفوظ انخلاء کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈی جی خان، راجن پور اور تونسہ میں ہل ٹورینٹ کے خدشے کے پیش نظر بھی ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ قریبی اضلاع کا ایمرجنسی سٹاف بیک اپ رسپانس کیلئے تیار رہے گا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پہ کال کریں۔

مزیدخبریں