واپڈا نے مختلف ڈیمز میں پانی کی آمد، اخراج کی رپورٹ جاری کردی

واپڈا نے مختلف ڈیمز میں پانی کی آمد، اخراج کی رپورٹ جاری کردی
کیپشن: WAPDA released the report of water inflow, outflow in various dams

ایک نیوز: واپڈا نے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد مختلف ڈیمز میں پانی کی آمد اور اخراج کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 53 ہزار400کیوسک اور اخراج   1 لاکھ 64 ہزار200کیوسک ہے۔

اسی طرح منگلا میں پانی کی آمد  56  ہزار900کیوسک  اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد2  لاکھ 39  ہزار  400کیوسک اور اخراج 2  لاکھ 25ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد1 لاکھ 84 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 68  ہزار300 کیوسک ہے۔ اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد  56 ہزار100   کیوسک اور اخراج   56 ہزار100  کیوسک ہے۔

آبی ذخائر کی رپورٹ جاری:

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ   40 لاکھ  14 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ 

اسی طرح منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ   40 لاکھ79ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ  ایک لاکھ  86 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 82  لاکھ79ہزار ایکڑ فٹ ہے۔