کہروڑ پکا: ایک نیوز بنا سیلاب میں پھنسے عوام کی آواز 

Jul 10, 2023 | 12:10 PM

ایک نیوز: کہروڑپکا میں دریائے ستلج پر ایک نیوز مقامی آبادی کی آواز بن گیا۔ ایک نیوز پر خبر نشر ہونے پر ریسکیو ٹیمیں مہاراں پتن پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی بزرگ نے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے امدادی ٹیم کی اپیل کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عبد الرؤف مہر نے ایک نیوز کی خبر پر فوری نوٹس لیا۔

ریسکیو انچارج کے مطابق 2 ایمبولینسز، 4 موٹر بوٹس اور متعدد لائف جیکٹس پہنچا دی گئیں۔ ٹیمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ 

مزیدخبریں