ایک نیوز: بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے راوی میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔ 65 ہزار کیوسک پانی کا ریلا آج راوی سے گزرنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریا کے کنارے موجود جھگیوں اور گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ جب کہ مقامی آبادی کا انخلاء بھی کروا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ دریائے راوی میں شاہدرہ بارہ دری کے مقام سے اس وقت 14000 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔