ملک بھرمیں بارشیں،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،الرٹ جاری

Jul 10, 2023 | 11:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج بھی مزید بارش متوقع ہے،لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر کا موسم آج گرم اورجزوی آبر آلود رہے گا،کم سے کم درجہ حرارت 29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے 16کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،گذشتہ 24گھنٹوں میں سب سے ذیادہ بارش نارتھ کراچی میں 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔دریائے چناب، راوی اور ستلج میں بھی درمیانے درجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہری اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہری مراکز میں سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے لیے ہنگامی ٹریفک پلان کو یقینی بنائیں۔ اس میں سیلاب زدہ انڈر پاسز کیلئے فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشن شامل ہونا چاہیے۔ تمام ضلعی انتظامیہ کو دریا کے آس پاس کے علائقوں میں پیشگی تیاری اور فوری ردعمل کو یقینی بنانا چاہیے۔ تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو فوری تعاون کو یقینی بنانے کے لیے فعال رابطہ برقرار رکھنا چاہیے۔ 25 جون سے اب تک بارشوں کے مختلف واقعات میں 68 اموات اور 79 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں