جہلم: ہوٹل دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تفصیلات جاری

Jul 10, 2023 | 11:49 AM

ایک نیوز: گزشتہ روز جہلم کے ایک ہوٹل میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل سے ملحقہ دکانوں کی چھتیں گر گئی تھیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں سترہ افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے چار ہزار چار سو سکوائر فٹ ایریا میں چھ دوکانیں زمین بوس ہوئی تھیں۔

زخمیوں کی شناخت عبدالشکور ساکن ڈومیلی، توصیف خالد ساکن پدھری ڈومیلی، ظفر اقبال ساکن کالا گجراں، دانیال ساکن شاندار چوک، یاسر ساکن کالا گجراں، ظفر ساکن راٹھیاں، جاوید اقبال ساکن رانجھا میرا، عمران ساکن کنتریلہ، رضا حسین ساکن بوکی چک کے نام سے ہوئی ہے۔ 

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں یاسر کھولی ڈومیلی، محمد افضل ساکن راٹھیاں، دلاور ساکن کشمود سندھ، منیر ساکن کنتریلہ، تنویر ساکن ملوٹ، عدنان ساکن کھاریاں اور قیصر محمود شامل ہیں۔

مزیدخبریں