ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دیدی گئی۔ گھریلو ملازمین کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کراسکیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔
گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، منصور قادر،سیکرٹریز صحت، خزانہ، لیبر، اطلاعات، کمشنر پیسی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرنے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔