کندھ کوٹ پولیس کا آپریشن،اغوا ہونےوالی تینوں لڑکیاں بازیاب

کندھ کوٹ پولیس کا آپریشن،اغوا ہونےوالی تینوں لڑکیاں بازیاب
کیپشن: کندھ کوٹ پولیس کا آپریشن،ڈاکوؤں کے چنگل سے 3لڑکیاں بازیاب

ایک نیوز: کندھ کوٹ پولیس نے اغوا کی جانے والی 3لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں  پولیس نے لڑکیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کیا جس میں تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرالیاگیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایاگیا تھا۔آپریشن کےدوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیاں چھوڑ کر فرارہوگئے۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے بھی علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔