آئی ایم ایف کی شرط پوری،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

Jul 10, 2023 | 11:00 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی 1روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد کی کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں