کراچی:دوسرے مرحلےکےامتحانات چوتھےروزبھی جاری

کراچی:دوسرے مرحلےکےامتحانات چوتھےروزبھی جاری
کیپشن: کراچی:دوسرے مرحلےکےامتحانات چوتھےروزبھی جاری

ایک نیوز:کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کےدوسرے مرحلے کے امتحانات  چوتھے روز بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پہلی شفٹ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے پرچے لئے جارہے ہیں،صبح میں کیمسٹری اور غزائیت سے متعلق پرچے لئے جارہے ہیں۔

دوسری شفٹ میں کامرس گروپ کے پرچے لئے جائینگے،دوپہر کی شفٹ میں اکاؤنٹنگ کا پرچہ لیا جائیگا،انٹر امتحانات کے پرچوں کا دورانیہ 3گھنٹے ہیں،انٹر امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہیں،امتحانی مراکز میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کالجوں سے طلباء کی شکایت بھی موصول ہونے لگی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک N نارتھ ناظم آباد میں بیٹھنے کے انتظامات ٹھیک نہیں، محکمہ داخلہ نے چیئرمین انٹر بورڈ کی سفارش پر 21 جولائی تک دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

 امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔امتحانی مراکز پر صرف متعلقہ عملہ اور ایڈمٹ کارڈ رکھنے والے طلباء کو داخلے کی اجازت ہوگی۔امتحانی مراکز میں موبائل فون، لیڈیز پرس اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لے جانے پر پابندی ہوگی۔