عدالت کا پرویزالہٰی کو 4 بجے پیش کرنے کا حکم

Jul 10, 2023 | 10:42 AM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو شام 4 بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو آج چار بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں