ایک نیوز: پی ڈی ایم اے نے 10 جولائی کو سیلاب الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ میں مزید بتایا ہے کہ دریائے چناب میں خانکی اور اور قادر آباد کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اس کے علاوہ شکر گڑھ نالہ بین میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔ تمام دریاؤں، بیراجز، ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔