ایک نیوز: بالی وڈ بھی مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی لپیٹ میں آگیا۔ مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی ووڈ کو بھی لپیٹ میں لیا۔
یکے بعد دیگرے مسلمانوں اور اسلامی عقائد کے خلاف نفرت پر مبنی فلمیں بھی بننے لگیں۔ سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف 72 حوریں نامی مووی بناڈالی۔
متنازع فلم کی ریلیز پر مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلم کی ریلیز کو افسوسناک، نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دے دیا۔
رواں سالم میں بھی دی کیرالا سٹوری کے نام سے فلم کی ریلیز کی گئی جس میں مسلم خواتین کی نقاب پوشی کونشانہ بنایا گیا۔ مودی کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بالی ووڈ نے 17 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کیں۔