ایک نیوز: گرین پاکستان Initiative کے سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آج شاندار سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے SIFC کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق SIFC کا ہدف بنجر زمین کو زرخیز بنانا اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانا ہے۔ SIFC کے پلیٹ فارم کے نیچے LIMS کا شاندار افتتاح پہلے ہی 8 جولائی کو وزیر اعظم اور آرمی چیف کر چکے ہیں۔
ان ہی مربوط کاوشوں کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہُوئے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آج نیشنل ایگریکلچر سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں زرعی ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے ابھرتے ہوئے جدید طریقہ کار ، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور لائیو سٹاک کی ابھرتی مارکیٹ کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
معاشی اور زرعی ترقی کے لئے سعودی عرب، چائنہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے تعاون سے متعدد زرعی منصوبے زیر غور ہیں جو ملک کی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
ان شعبوں میں زراعت(گندم، روئی، چاول، سورج مکھی اور دالیں)، پھل، سبزیاں، مال مویشی، پولٹری، ماہی گیری اور شمسی توانائی کا استعمال شامل ہیں۔ سیمینار میں وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔