اسلام آباد:دفعہ144نافذ،جلسے،جلوسوں پرپابندی ،نوٹیفکیشن جاری

Jul 10, 2023 | 07:50 AM

ایک نیوز:وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس/ جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں