ایک نیوز:یوں تو ٹماٹر پھل ہے لیکن یہ سبزی کی طرح استعمال ہوتا ہے، جو ناصرف ذائقہ دار ہے بلکہ صحت کیلئے بھی مفید ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسے پکا کر اور بغیر پکائے دونوں طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ جتنا سرخ ہوگا کھانے میں اتنا ہی زیادہ مزیدار اور صحت بخش ہوگا۔
اس میں موجود وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے اس کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
تازہ ٹماٹر کا جوس ایک قدرتی مشروب ہے جو بے پناہ فوائد سے مالا مال ہوتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، یہ ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس میں موجود ریشے اور جراثیم کُش عناصر معدے میں ہونے والے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ٹماٹر کا جوس معدے کی تیزابیت سے بھی بچاتا ہے
وزن میں کمی:
ناشتے میں ٹماٹر کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے نہ صرف جِلد بہتر ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی کمی آنا شروع ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ناشتے میں کچے ٹماٹڑ استعمال کرنے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کم ہوتا ہے۔
خوبصورتی میں اضافہ:
اس پھل کو بالوں، جِلد اور چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں لائیکو پین، کیروٹین، اور لیوٹین جیسے اجزاء کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پین نامی جز جِلد کو سورج کی مضرِ صحت شعاؤں سے بھی بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ میں مفید:
ٹماٹر میں لائیکو پین سمیت ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف اقسام کے کینسر سے بچاؤ میں کردار ادا کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر ، قلبی امراض اور کولیسٹرول میں کمی:
اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر ، دل کی بیماریاں اور کولیسٹرول کی شکایت ہے تو یہ پھل آپ کیلئے بےحد مفید ہے۔
آم کی طرح ٹماٹر میں بھی پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کمی لانے کیلئے ٹماٹر کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ دل کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی6، نیاسین، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ کی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور اسے مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔
ٹماٹر کا جوس بھی گوند کتیرے کی مانند کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر اچھے کولیسٹرول کی تیاری میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
بلیک ہیڈز سے نجات:
یہ بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر تازہ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو بلیک ہیڈز والی جلد پر باقاعدگی سے آہستہ آہستہ رگڑا جائے تو جِلد نکھر جاتی ہے اور بلیک ہیڈز سے بھی نجات ملتی ہے۔