ایک نیوز:فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں داخل کیا گیا تھا، زیرِ علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے، مریض کے مطلوبہ نمونے حاصل کرکے لیب ٹیسٹ کیلئے بھجوادیے گئے ہیں۔
رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
کوئٹہ:کانگووائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی
Jul 10, 2023 | 06:27 AM