ایپل نےموسیقی شناخت کرنےوالی ایپ ”شیزام“کادائرہ کاروسیع کردیا

Jul 10, 2023 | 06:09 AM

ایک نیوز:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی موسیقی شناخت کرنے والی ایپ شیزام کی اپ ڈیٹس جاری کر دیں ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بعد یہ ایپ ٹِک ٹاک، اِنسٹاگرام اور یوٹیوب جیسی ثالث فریق ایپ پرمیوزک کو پہچان سکیں گی۔
ایپل کے مطابق صارفین شیزام ایپ کھولیں، نیلا بٹن دبائیں اور واپس اس ایپ میں آجائیں جہاں چلنے والی موسیقی کی شناخت وہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیزام ایپ گانے سننے کیلئے آئی فون کے مائیک کا استعمال کرتی ہے اور دوسری ایپ کے استعمال کے دوران یہ اس ایپ پرموسیقی سن سکتی ہے۔ کچھ سیکنڈوں میں گانے کی شناخت کے بعد ایپ پر واپس آ کرگانے کا نام اورمعلومات دیکھی جاسکتی ہے۔
اس طریقے کواستعمال کرتے ہوئے صارف کویوٹیوب ایپ سے نکلنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ گانے کی شناخت ہونے کے بعد ایک نوٹی فکیشن ظاہرہوتا ہے اورصارف اس کو دبا کر شیزام ایپ میں جا کرمزید معلومات حاصل کرسکتاہے۔
آئی فون صارفین شیزام ایپ ایپ اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں