اکشےکمارکی نئی فلم ”اوہ مائےگاڈ2“کامختصرٹیزرجاری، مداح پرجوش

اکشےکمارکی نئی فلم ”اوہ مائےگاڈ2“کامختصرٹیزرجاری، مداح پرجوش
کیپشن: Akshay Kumar's new movie "Oh My God 2" trailer is out, fans are excited

ایک نیوز:بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائے گاڈ‘  کے پارٹ ٹو کا مختصر ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ 
انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو کے ساتھ اداکار نے اعلان کیا کہ فلم کا تفصیلی ٹیزر 11 جولائی کو ریلیز ہوگا جبکہ ’اوہ مائے گاڈ‘ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مختصر ویڈیو میں اداکار کو ہندو دیوتا کے کردار میں ہجوم کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے لمبے بالوں کے ساتھ سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔
اکشے کمار ہندو دیوتا کے روپ میں ہجوم کے دوران چلتے ہیں اور ساتھ ہی پس منظر میں ’ہر ہر مہادیو‘ کا گانا چلتا ہوا سنائی دیتا ہے۔
اداکار کی جانب سے ’اوہ مائے گاڈ‘ کی مختصر ویڈیو نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے اور وہ بے تابی سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
ہیرا پھیری اداکار فلم میں ہندو اساطیری دیوتا لارڈ شیوا کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔