کرن جوہرنےسری دیوی کےساتھ کام نہ کرنا”پچھتاوا“قراردےدیا

کرن جوہرنےسری دیوی کےساتھ کام نہ کرنا”پچھتاوا“قراردےدیا
کیپشن: Karan Johar called it a "regret" not working with Sridevi

ایک نیوز: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلمساز اور پروگرام میزبان کرن جوہر نے پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کےساتھ کام نہ کرنا شوبززندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ قراردےدیا۔
تفصیلات کےمطابق فلمساز نے انسٹاگرام تھریڈ پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کا ایک مختصر سیشن رکھا اور لکھا کہ وہ دس منٹ کیلئے ہر قسم کے مناسب سوال کا جواب دینے کیلئے دستیاب ہیں۔
اس موقع پر ایک صارف نے فلمساز سے پوچھا کہ شوبز انڈسٹری کے کیریئر میں ان کی زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ کیا ہے۔
51 سالہ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہیں ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا جس کا انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے۔
کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔