ایک نیوز :قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو ان کی کرکٹ میں خدمات پر مبارک باد د ،خراج تحسین بھی پیش کیا۔
احسان عادل نے فروری 2013ء میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد وہ مزید 2 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
آل راؤنڈر حماد اعظم نے 2011 سے 2015 تک کے عرصے میں 11 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں 80 رنز بنانے کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں وہ 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔