ایک نیوز :حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ باقاعدگی کی ورزش اور مناسب نیند عمر رسیدہ افراد کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ متحرک تھے یعنی باقاعدگی سے ورزش کرتے تھے لیکن اوسطاً چھ گھنٹے سے کم سوتے تھے، ان کی علمی (ذہنی) صلاحیت میں تیزی سے کمی آئی۔ 10 سال کے بعد ان کی ذہنی کارکدگی ان کے اُن کے ساتھی جو اپنی عمروں میں غیر متحرک رہے، کے برابر تھی۔
تحقیق کے مصنف اور یونیورسٹی کالج لندن (UCL) انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹر میکائیلا بلومبرگ نے بتایا کہ “ہمارا مطالعہ بتاتا ہے کہ جسمانی و ذہنی سرگرمیوں کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے ہمیں مناسب نیند لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی صحت کے بارے میں سوچتے وقت نیند اور جسمانی سرگرمی کو ایک ساتھ سمجھنا کتنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر بلومبرگ نے بتایا کہ یہ پتہ لگانے کے لیے کہ نیند اور جسمانی سرگرمیاں کس طرح اکٹھے ہو کر ذہنی افعال کو متاثر کر سکتے ہیں اور یہ ایک دوسرے سے کیسے منسلک ہیں، ہم نے تحقیق اور ہمیں حیرت ہوئی کہ محض باقاعدہ جسمانی سرگرمی طویل عرصے پر مبنی بہترین ذہنی صلاحیتوں کے لیے کافی نہیں ہو سکتی۔ اس کیلئے مناسب نیند انتہائی ضروری ہے۔