ڈولفن فورس کے اہلکاروں مدثر اور کامران کے مطابق شادباغ کے علاقہ کھوکھر گاؤں میں معمول کی گشت کے دوران ایک نوجوان کو مشکوک جان کر روکا تو محسن نامی اس نوجوان نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے محسن جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کھوکھر گاؤں کے رہائشیوں نے ڈولفن اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔