سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

Jul 10, 2022 | 21:53 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:گجرات ،عوام حکمرانوں کو ضمنی انتخابات میں سبق سکھائیں گے،حکمرانوں کوضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی،اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں موجودہ نالائق حکومت کو سبق سکھائیں گے ، انہیں ایسی عبرت ناک شکست ہو گی کہ ان کی سیاست کے ساتھ ان کا نام بھی مٹ جائے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوٹوں کی ایسی بربادی ہو گی کہ اب کوئی پارٹی بدلنے کا سوچے گا بھی نہیں اور پنجاب کے عوام ووٹوں کے ذریعے شریفوں کو تاریخ سے بھی ختم کریں گے۔
عید کے موقع پر کہا چوہدری شجاعت کی محبت سب کے سامنے ہے ہم اکھٹے ہیں اور اکھٹے رہیں گے، سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔

پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے اور ایسے لوگ جو قربانی نہیں کر سکتے ان پر بھی شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہیے اور اپنی مسلح افواج کو بھی اپنی خوشی میں یاد رکھنا چاہیے بلکہ شہدا کے لواحقین کے پاس جا کر ان کی دل جوئی کرنی چاہیے۔
مزیدخبریں