امریکی خاتون اول پر تنقید،سابق جنرل کوعہدے سے ہٹا دیا

امریکی خاتون اول پر تنقید،سابق جنرل کوعہدے سے ہٹا دیا
ایک نیوز نیوز: امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے خلاف مبینہ تنقیدی ٹوئٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ تھری اسٹار امریکی جنرل گیری ولیسکی فعال ڈیوٹی افسران کے مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتونِ اول جل بائیڈن کے بارے میں تنقیدی تبصرہ کیا گیا تھا۔
تاہم ترجمان امریکی فوج نے جنرل گیری ولیسکی کی برخاستگی کی کوئی وجہ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
جل بائیڈن نے اسقاط حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا تھا، جس پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کی جانب سے تنقیدی ٹوئٹ کیا گیا جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔