ایوان بالا میں پولنگ کا عمل مکمل،حکمران اتحاد کی پارلیمان میں اکثریت برقرار

Jul 10, 2022 | 21:40 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ابتدائی نتائج میں حکمران اتحاد کی پارلیمان میں اکثریت برقرار نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کے قتل کے 2 روز بعد ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے، ابتدائی نتائج میں حکمران اتحاد کی پارلیمان میں اکثریت برقرار نظر آرہی ہے۔
حکمران اتحاد کو ایوان بالا کی 125 نشستوں میں سے 69 سے 83 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ایوان بالا کے انتخاب کے حتمی نتائج کل تک آئیں گے۔
سابق وزیراعظم شینزوایبے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن تھے، کچھ روز قبل انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے انہیں گولیاں مارکر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں