بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کی پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کو ویڈیو کال

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کی پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کو ویڈیو کال
ایک نیوز نیوز: مشہور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کوعیدِ قرباں کی عیدی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی سکرین ریکارڈنگ تھی۔ سکرین ریکارڈنگ میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔