تفصیلات کے مطابق چونیاں میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا اور پھر قابو سے باہر ہوگیا۔ جس نے قصابوں کی دوڑیں لگوادیں۔
ظہیرآباد کالونی میں بپھرے اس بھینسے کی ٹکر سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ سڑک پر تہلکہ مچاتے ہوئے اس نے 2 گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے جس کے بعد مین روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہوگئی۔
کافی دیر کے بھاگ دوڑ کے بعد بالآخر اس بھینسے کو قابو کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اناڑی قصاب کی وجہ سے اکثر قربانی کے جانوروں کے بپھرنے اور بھاگ نکلنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔