قومی کرکٹرز کی عید کی نماز کولمبو میں ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹرز کی عید کی نماز کولمبو میں ادا کرنے کی ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: سری لنکا کے دورے پر گئی قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔




نماز عید کی ادائیگی کے فوری بعد قومی کرکٹرز ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پی سی بی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔



یاد رہے کہ قومی ٹیم کا گزشتہ روز کا ٹریننگ سیشن سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم آج سری لنکا میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔