سری لنکن مظاہرین کا صدارتی محل میں لنچ، کچھ کمرے میں آرام کرتے رہے، ویڈیو دیکھیے

Jul 10, 2022 | 15:38 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز :سری لنکا کے مظاہرین نےصدارتی محل میں لنچ کیا، کچھ مظاہرین کمروں میں آرام کرتے رہے ۔ادھر دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس پر حملے کے الزام میں تین افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔





یاد رہے کہ سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
صدر نے ابی وردن کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا جب انہوں نے شام کو ہونے والی پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد انہیں ایک خط لکھ کر استعفیٰ دینے کا کہا۔ وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے پہلے ہی استعفیٰ دینے اور ملک میں آل پارٹیز حکومت کے قیام کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے سینکڑوں مظاہرین نے مرکزی کولمبو کے اعلیٰ حفاظتی قلعے والے علاقے میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولا ۔ مظاہرین نے ملک میں جاری اقتصادی بحران کے درمیان ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ صدرراجا پاکسے ایوان صدر کو اپنی رہائش گاہ اور دفتر کے طور پر استعمال کر رہے تھے جب س مظاہرین نے ان کے دفتر کے داخلی راستے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو صدر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔
مزیدخبریں