روٹی سمیت بیکری آئٹمز ختم ہونے کا امکان،سری لنکا سے خوفناک خبریں

روٹی سمیت بیکری آئٹمز ختم ہونے کا امکان،سری لنکا سے خوفناک خبریں
ایک نیوز نیوز: سری لنکا سے خوفناک خبریں‌سامنے آنے لگیں.شدید معاشی بحران اور ایندھن کی قلت کی وجہ سے اگلے دو سے تین روز میں ضروری اناج ختم ہونے کا امکان ہے.
آل سیلون بیکری اونرز ایسوسی ایشن (ACBOA) کے صدر جے وردنے نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ بحران اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے ساتھ، روٹی سمیت بیکری کی پیداوار اگلے دو یا تین دنوں میں ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کے موجودہ بحران اور تمام اجزاء کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےفی الحال، بیکری کی 50% پیداوار رُک چکی ہے۔باقی بھی بہت جلد رک جائے گی۔
جے وردنے نے بتایا ایک ذمہ دار رکن کے طور پر میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ بیکری کی صنعت کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور یہ ایندھن کے موجودہ بحران کی وجہ سے منہدم ہو جائے گی۔ہم نے وزیر توانائی کو ایندھن کے اس بحران سے آگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک وزیر کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیکری کی پیداوار بھی ضروری خدمات کے زمرے میں آتی ہے۔ لیکن اب تک بیکری کی صنعت کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا.