پاکستان میں اب لوٹ مار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

Jul 10, 2021 | 15:12 PM

admin
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اب لوٹ مار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل میں خیانت کر کے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چوروں اور لٹیروں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے۔ اپوزیشن کا پورا ٹولہ وزراعظم عمران خان کی دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں رکھتا۔ سابق ادوار میں سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ عوام بنیادی ضروریات کو ترستے رہے اور سابق حکمرانوں کے بینک بیلنس بڑھتے رہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹھیکوں اور منصوبوں میں کمیشن کھائے گئے اور کک بیکس لی گئیں۔ ماضی کے کرپٹ دور میں ہر روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔ کئی برس تک حکمرانی کرنے والے خاندانوں کی اپنی حالت بدل گئی لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار مافیا پر ہاتھ ڈال کر بااثرشخصیات کو قانو ن کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ ملک کو آگے لے جانے کے لئے قوم پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں