سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ احتیاط کا راستہ ہمیں کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں ہھر سے اضافہ ہوگا۔ ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پابندیوں سے بچنے کیلئے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی۔ این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ کورونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔