ایک نیوز کے مطابق تین نوجوان عمر اکمل سے رات گئے ان کے گھر آٹوگراف لینے پہنچے عمر اکمل نے آٹو گراف دینے سے انکار کیا تو نوجوانوں نے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔
عمر اکمل نے معاملہ خراب ہوتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع کر دی ، پولیس نے تینوں کو حراست میں لے لیاحراست میں لیے جانے والوں میں اویس ، اسلم اور جاوئن شامل ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ پلیئرعمر اکمل کی آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی۔ عمر اکمل کی شکایت کے بعد3افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔