لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Jul 10, 2021 | 11:27 AM

admin
لاہوربورڈکی جانب سے آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144 نافذکرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ایک نیوز کے مطابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹرمرزا حبیب نے لارنس روڈ لاہور کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا ، جبکہ امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144 نافذکرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے اور کورونا سے بچاؤکے ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت سے امتحانات ایک بار پھر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیر تعلیم شفقت محمود نے مسترد کردیا۔گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ وہ طالبعلم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے۔
مزیدخبریں