دوسرا ون ڈے : پاکستان اورانگلینڈ آج لاڈز میں ٹکرائیں گے

Jul 10, 2021 | 11:02 AM

admin
لارڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کارڈف سے لندن پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑی آج نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔میچ کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔پاکستان کی جانب سے دوسرے ون ڈے میچ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لارڈز کا میدان ہماری ٹیم کے لئے سازگار رہا ہے اور یہاں ہماری حالیہ کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کھیل سکیں۔

واضح رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔


مزیدخبریں