اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Jan 10, 2025 | 18:51 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اسپورٹس میزبان اور کرکٹ پریزینٹر زینب عباس نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان ایک دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

زینب عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا:

 زینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔ یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔

تصاویر میں زینب اپنے نومولود کو گود میں لیے دھوپ میں چمکتی نظر آئیں، جس نے ان کے مداحوں کو متاثر کیا۔ دوسری تصویر میں ان کے بڑے بیٹے کو اپنے چھوٹے بھائی کو مسکراتے ہوئے گود میں لیے دکھا جا سکتا ہے ۔

زینب نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی مداحوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔حمزہ سابق وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں اس سے قبل 2023ء میں کرکٹ پریزنٹر کی ہندوستان سے روانگی نے انٹرنیٹ پر ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا

2023 میں زینب اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں ان کے بیانات کو لے کر تنازع پیدا ہوا۔ ایک مقامی وکیل نے ان پر مبینہ "ہندو مخالف" بیان دینے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد زینب کو بھارت چھوڑنا پڑا۔ تاہم، اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے زینب کی بھرپور حمایت کی اور بھارتی حکام کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں