وفاقی وزیرداخلہ     محسن نقوی  کی  مولانافضل الرحمان سے ملاقات  

وفاقی وزیرداخلہ     محسن نقوی  کی  مولانافضل الرحمان سے ملاقات  
کیپشن: Federal Interior Minister Mohsin Naqvi meeting with Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے اسلام آباد میں ان کی  رہائش گاہ   پر ملا قات کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ، محسن نقوی  نے  مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار   کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا،  خیبرپختونخوا خصوصا ًکرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو  تفصیلی گفتگو کی گئی۔  

محسن نقوی  نے کہا   مولانا فضل  الرحمان  سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ 

 وفاقی  وزیرداخلہ اور مولانا فضل الرحمن  نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔  

محسن نقوی  نے  کہا کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا ، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔