ایک نیوز: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہور کی تاجربرادری کو اپنا معاشی پلان بتادیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے سابق صدر لاہور چیمبر شہزاد علی ملک کی رہائش گاہ پر تاجر رہنماؤں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
پی پی چیئرمین نے تاجر رہنماؤں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کی افادیت اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ اس دوران پنجاب کے صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔
بلاول بھٹو سے ایس ایم تنویر اور صدر وفاقی ایوان صنعت و تجارت عاطف اکرام شیخ نے بھی ملاقات کی، جبکہ چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی پی پی چیئرمین سے ملاقات کی۔