ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ ریاست شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کی باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ریاست شہدا کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے رد عمل میں اتنی ہی شدت آئے گی، وزیراعظم دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں میں افواج پاکستان، پولیس، پولیو ورکرز اور دیگر اداروں کے کردار کو سراہا ۔
وفاقی کابینہ نے ایف پی ایس سی کی سفارشات کی روشنی میں 227 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سے قبل سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمدبگٹی کو اس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی وزیر داخلہ کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔ نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے۔
وفاقی کابینہ کا وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کی تجویز سے اتفاق، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے لیے زیر تعمیر نئی عمارت میں کراچی بھر میں مختلف مقامات پر قائم تمام فیڈرل کورٹس اور ٹربیونلز کی منتقلی اور عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی
وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیلپمنٹ بورڈ(LDDB) کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے حوالے سے پیش کی گئی سمری پر ہدایت بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے فیصلوں کی روشنی میں لائیو سٹاک و ڈیری ڈیلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کیا جائے۔
وفاقی کابینہ نے کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی اصولی منظوری کیلئے لیجسلیٹو کمیٹی کو بھیج دیا اس اتھارٹی کے تحت ملک میں cannabis کی کاشت ،ایکسٹریکشن، ریفائننگ اور طبی اور صنعتی استعمال کے حوالے سے ضروری ضوابط مرتب کئے جا سکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13-12-2023، 15-12-2023 اور 20-12-2023کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائےحکومتی ملکیتی ادارہ جات (CCOSOEs) کے 28-12-2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹوکیسز کے 22-12-2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔