ذکااشرف کا پاک بھارت کرکٹ سیریزکی خواہش کااظہار 

Jan 10, 2024 | 22:15 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ بحالی کی خواہش کااظہار کردیا۔

 چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ پر جے شاہ کیساتھ اچھی میٹنگ ہوئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہہ ہے کہ اگر حکومت اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں بھارت میں الیکشن کے بعد پاک بھارت کرکٹ پر مزید بات چیت ہوگی۔

ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ  کرکٹ آسٹریلیا مل کر ایسے کام کرنے جا رہے جس کے کرکٹ کو فائدے ہوں گے۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہماری اچھی گفتگو ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ پہلی دفعہ ایسی ملاقات ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ہماری ٹیم کیلئے کھانے کا بندوبست کیا جو ایک عزاز کی بات ہے۔ آسٹریلیا نے کہہ ہے کہ اپنے بندے بھیجیں ہم ٹریننگ دیں گے۔ 28 سال سے ہم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکے۔آسٹریلیا سے پیچز کی تیاری سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

 چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کاکہنا تھا کہ  مکی آرتھر کو نیا رول دیا گیا ہے ۔گورننگ  بورڈ کی  منظوری کے بعد الیکشن کا بھی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ڈی ایچ اے بورڈ کو جگہ دیتا ہے تو کرکٹ کیلئے بہت فائدہ ہوگا ۔ہماری خواہش ہے جگہ جگہ گراؤنڈ بنائے جائیں۔نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کاکہنا تھا کہ رواں سال پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کا گزشتہ سال کی نسبت 3گنااضافے کیساتھ معاہدے طے پایا ۔

 

مزیدخبریں