افغان طالبان کے امیر، مولانا فضل الرحمان کاخطے میں امن وامان پر اتفاق 

Jan 10, 2024 | 21:55 PM

ویب ڈیسک:افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔خطے میں امن وامان لانے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان اورہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات ون آن ون ہوئی ۔دونوں رہنماؤں میں پاکستان اور امارت اسلامی افغانستان کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوا ۔
افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مولانافضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مزیدخبریں